ڈاکٹرایم چناریڈی کی کل صدسالہ یوم پیدائش تقریب

سابق چیف منسٹروگورنرڈاکٹر ایم چنار یڈی کی صدسالہ یوم پیدائش تقریب 13 جنوری کومقررہے ۔یہ تقریب اتوار کو9بجے صبح ڈاکٹر ایم سی آر میموریل راک گارڈن اندراپارک میں منعقد ہوگی ۔ صبح 9:30 بجے سابق چیف منسٹروسابق مرکزی وزیر چناریڈی کوبھرپور گلہائے خراج پیش کیاجائے گا۔ قبل ازیں 9بجے صبح بھجن سے تقاریب کا آغاز ہوگا۔ ڈاکٹرایم سی آرمیموریل ٹرسٹ کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کیاجارہاہے ۔

جواب چھوڑیں