ہند۔آسٹریلیا کے درمیان آج سڈنی میں پہلا ونڈے

ٹی وی شو میں خواتین کو لے کر انتہائی نازیبا تبصرہ کی پاداش میں ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہول ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے پہلے ونڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔آسٹریلیا میں تاریخی ٹسٹ سیریز فتح حاصل کرنے کے بعد حوصلے کے ساتویں آسمان پر پہنچی ٹیم انڈیا کو آل راؤنڈر پانڈیا کے متنازعہ کیس سے باہر ہونے سے اگرچہ گہرا جھٹکا لگا ہے ۔بی سی سی آئی کا آپریشن دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی نے اس شو کا حصہ رہے پانڈیا کے ساتھ ساتھ بلے باز لوکیش راہول پر دو ونڈے کی پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔رات دیر گئے ملنے والی اطلاع کے بموجب دونوں کھلاڑیوں پرتفتیش تک امتناع عائد کیا گیا ہے اور آج شام تک دونوں کے ٹکٹ دستیاب ہونے کی صورت میں ان کی وطن واپسی یقینی ہوگئی ہے ۔ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے اس معاملے پر کہا کہ یہ پانڈیا اور راہول کے ذاتی خیالات ہیں اور ٹیم کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔پانڈیا کی جگہ رویندر جڈیجہ موجود ہیں جن کی ٹسٹ سیریز میں قابل ستائش کارکردگی رہی تھی۔پہلے ونڈے میں سب سے زیادہ نگاہیں وکٹ کیپر بلے باز مہیندر سنگھ دھونی پر رہیں گی جنہیں ونڈے ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹی20ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔ کیدار جادھو اور کارتک کو بلے بازی آرڈر میں آگے اتارے گی جبکہ دھونی چھٹے اور جڈیجہ ساتویں نمبر پر اتریں گے ۔ کپتان ایک بار پھر اسپن کے لئے اپنی کلائی کے دو جادوگروں یجویندر چہل اور کلدیپ یادو پر انحصار کریں گے ۔ اگر جڈیجہ کھیلتے ہیں تو ان میں سے ایک اسپنر کو باہر رہنا پڑ سکتا ہے ۔تیز گیند بازی میں یارکرمین جسپریت بمراہ کی خدمات نہیں ہوں گی جنہیں محدود شکل سے فی الحال آرام دیا گیا ہے ۔ تیز گیند بازوں میں بھونیشور کمار، محمد سمیع اور خلیل احمد اتریں گے ۔ بھونیشور کو مکمل ٹسٹ سیریز میں موقع نہیں دیا گیا تھا اس لئے وہ کچھ کر دکھانے کے لئے بے چین ہوں گے ۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد کے لئے بھی ورلڈ کپ کی اپنی دعویداری مضبوط کرنے کا یہ شاندار موقع ہے۔خلیل کو آسٹریلیا اندیز کی پچیں خاص طور پر راس آئیں گی۔ہندوستان سے اپنی زمین پر پہلی بار ٹسٹ سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم واپسی کرنے کے لئے بے چین ہو گی اور ونڈے سیریز میں اچھا آغاز کرنا چاہے گی۔فاسٹ بولر پیٹر سیڈل کی8سال بعد آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں