امیت شاہ کا 22جنوری کو دورہ حیدرآباد

بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ 22جنوری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کو ہوئی شکست کی وجوہات کا جائزہ لیں گے ۔تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 119 کے منجملہ 118حلقوں پر امیدوار ٹہرائے تھے تاہم اس کا صرف ایک ہی امیدوار ہی کامیاب ہوسکا۔ وزیراعظم مودی، خود امیت شاہ، بی جے پی کے کئی مرکزی وزرا،بی جے پی برسراقتدار والی ریاستوں کے کئی وزرائے اعلی اور اس پارٹی کے کئی اہم لیڈران کی انتخابی تشہیر کے باوجود بی جے پی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔امیت شاہ اس شکست کی وجوہات کا جائزہ اپنے ایک روزہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر لیں گے ۔ساتھ ہی آئندہ لوک سبھا انتخابات پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔امیت شاہ لوک سبھا کے انتخابات کے سلسلہ میں پارلیمانی انچارجس اور پارٹی کے اہم لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔

جواب چھوڑیں