بھونیشور کمار کی ونڈے میں وکٹوں کی سنچری

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیم تیز گیند باز بھونیشور کمار نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیرئر کے سو(100)وکٹ پورے کئے ۔بھونیشور نے10اوورس میں 66رن دے کر آسٹریلیا کے دو بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے ہندوستان کے19ویں گیند باز بن گئے ہیں ۔تیز گیند باز عرفان پٹھان نے صرف 59میچوں میں اپنے100وکٹ پورے کئے تھے اور وہ اس مقام تک پہنچنے والے ہندوستان کے سب سے تیز گیند باز ہیں ۔ افغانستان کے راشد خان نے سب سے تیز وکٹ لئے ہیں انہوں نے44 میچوں میں یہ کامیابی اپنے نام کی ہے ۔

جواب چھوڑیں