داعش ماڈیول‘ غازی آباد سے ایک اور گرفتاری

 نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے ہفتہ کے دن اترپردیش کے غازی آباد سے تازہ گرفتاری کی۔ اس نے اسلامک اسٹیٹ کے زیراثر گروپ کے خلاف اپنی تحقیقات کے سلسلہ میں یہ گرفتاری کی ہے۔ ایجنسی نے ہفتہ کے دن میرٹھ‘ ہاپور اورغازی آباد میں 3مقامات پر تلاشی بھی لی۔ ایجنسی ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے نے جمعہ کی رات ہاپور سے 24 سالہ محمد ابصار کو گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ ہی تاحال گرفتار افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ ابصار‘ جسورہ (ضلع میرٹھ) کا رہنے والا ہے اور جامعہ حسینیہ ابولحسن (پپلیرا ضلع غازی آباد) میں پڑھاتا تھا۔ وہ دہشت گرد سازش کے سلسلہ میں ایک اور ملزم افتخار ثابت کے ساتھ مئی اور اگست 2018میں جموں و کشمیر کے 3 مقامات پر گیا تھا۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمین کا تعلق اسلامک اسٹیٹ کے ماڈیول حرکت الحرب ِ اسلام سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *