سلمان کی والدہ کٹرینہ کوبہو بنانے کی خواہشمند

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کٹرینہ کیف کو اپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔ سلمان خان کی شادی کا نہ صرف ان کے گھر والوں بلکہ مداحوں کو بھی بے صبری سے انتظارہے۔ سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان، کٹرینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں ۔ کٹرینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں، ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں حالانکہ کٹرینہ اور سلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اور کٹرینہ نے سلمان کو چھوڑکر رنبیر سے روابط استوار کرلئے تھے لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں۔ ماں کی خواہش کے برعکس سلمان خان کو شادی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔

جواب چھوڑیں