سپریم کورٹ میں 2نئے ججس

سپریم کورٹ کالجیم نے کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دنیش مہیشوری اور دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے ججس بنانے کی سفارش کی ہے۔ یہ فیصلہ 10جنوری کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرصدارت کالجیم اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں پچھلے کالجیم (12 دسمب) کی سفارشات پر دوبارہ غور کیا گیا ۔ سپریم کورٹ میں ججس کی منظورہ جائیدادیں 31 ہیں اور ان میں 5جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ اب 2 جائیدادیں پُر ہوجائیں گی۔ کالجیم میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے علاوہ جسٹس اے کے سیکری‘ جسٹس ایس اے بوبڈے‘ جسٹس این وی رمنا اور جسٹس ارون مشرا شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *