عالیہ بھٹ‘ رنبیر کپور کو پانے کچھ بھی کرسکتی ہیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی ان سے رنبیر کپور کو چھیننے کی کوشش کرے گا تو وہ ردعمل میں کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کریںگی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کسی پر تشدد نہیں کیا لیکن زندگی ابھی باقی ہے، سچ تو یہ ہے کہ شاید میں کسی پر کبھی بھی تشدد نہ کروں کیونکہ میں عدم تشدد کی قائل ہوں۔ واضح رہے کہ فلم ’’ گلی بوائے‘‘ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں