غیر مقیم ہندوستانیوں کیلئے جامع پالیسی متعارف کروانے کا اعلان: رکن پارلیمنٹ کے کویتا

ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئیز) کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی متعارف کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارگزار صدر ٹی آر ایس کے تارک راما راؤ غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے پالیسی مرتب کرنے کے لئے متعلقہ اداروں و افراد سے مشورہ کررہے ہیں۔ حکومت غیر مقیم ہندوستانیوں سے بات چیت کرنے کے بعد این آر آئی پالیسی متعارف کرے گی۔ آج تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس این آر آئی سل کی آٹھویں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا بہ حیثیت مہمان خصوصی اس تقریب میں شریک تھی‘ کویتا نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس این آر آئی سل کی شاخیں دنیا کے 33 ممالک میں قائم کی گئی ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں مزید 100 شاخیں قائم کی جائیں گی اور بیرونی ممالک میں واقع ٹی آر ایس این آر آئی سل کے دفاتر پر ٹی آر ایس پارٹی کا گلابی جھنڈا لہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے این آر آئیز کی فلاح و بہبود کے لئے فی الحال 100 کروڑ منظور کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل سرینواس ریڈی‘ صدرنشین بیوریج کارپوریشن دیوی پرشاد راؤ‘ بانی و صدر ٹی آر ایس این آر آئی سل انیل کرما چلم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *