مودی دور میں بڑا دہشت گرد حملہ نہیں ہوا: نرملا سیتارمن

 وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے ہفتہ کے دن بی جے پی ورکرس سے کہا کہ وہ حکومت کی کامیابیوں سے عوام کو واقف کرائیں۔ خاص طورپر یہ بتائیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 5 برس کرپشن سے پاک حکومت فراہم کی۔ ان کے دور میں کوئی برا دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ نئی دہلی میں بی جے پی قومی کنونشن کے دوسرے دن نرملا سیتارمن نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ مودی کو ہٹانے پاکستان سے مدد لے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں