مہیش بابو کے ہمراہ نظرآئیں گی کٹرینہ کیف

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف تلگو اسکار مہیش بابو کے ساتھ نظر آسکتی ہیں۔ مہیش بابو ان دنوں اپنی فلم ’مہارشی‘ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم اپریل میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فلمساز سوکمار کے ساتھ ایک دیگر فلم کرنے والے ہیں جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ بتایا جا رہاہے کہ یہ فلم ابھی اسکرپٹنگ مرحلے میں ہے اور اس کی کاسٹنگ کا کام بھی چل رہاہے۔ اس فلم میں مہیش بابو کے مقابل کٹرینہ کیف کو لینے کی بات ہورہی ہے۔ بالاآخر فلم میکرس نے کٹرینہ کو فلم کیلئے اپروچ کرنے کا من بنالیاہے۔ اگر وہ اس پراجکٹ کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کرتی ہیں تو یہ ان کے کیریر کی تیسری تلگو فلم ہوگی۔ اس سے پہلے وہ وینکٹیش دگوباتی کے ساتھ فلمیں کرچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں