مینک اگروال اور وجے شنکر ‘پانڈیا اورراہول کے متبادل

معطل ہردک پانڈیا اور کے ایل راہول کے متبادل کے طور پر مینک اگروال اور وجے شنکر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلی جارہی ونڈے اور ٹی20 سیریزکیلئے روانہ کیاجارہا ہے۔بی سی سی آئی کی سلکشن کمیٹی نے آج رات اپنے فیصلہ میںبتایا کہ مینک اگروال اور وجے شنکر ٹیم انڈیامیں شامل ہونے کیلئے آج یا کل آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔معتوب ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو جلد سے جلد ہندوستان واپس بھیجنے کے انتطامات کئے جارہے ہیں۔کرکٹ بورڈ دونوں کو ٹکٹ کے حصول کے ساتھ ہی آسٹریلیا چھوڑنے کے تمام تر کوششیں کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *