پانڈیا۔راہول تنازعہ ‘ اڈولجی کا ونود رائے کو انتباہ

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کام کاج دیکھنے والی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کے رکن ونود رائے اور ڈائنا اڈولجی کے مابین کسی معاملہ پر اختلافات نئے نہیں ہیں اور اس مرتبہ دونوں کے درمیان اختلافات ہاردیک پانڈیا اور لوکیش راہول تنازعہ پر ہو رہی جانچ کے سلسلے میں ہے ۔اس ضمن میں اڈولجی نے ونود رائے کو جلد بازی نہ کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔سی او اے کی خاتون رکن اڈولجي نے ہندوستانی کرکٹروں کے سلسلے میں ابتدائی جانچ کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین رائے کو ای میل لکھا ہے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اڈولجی نے پانڈیا۔راہول تنازعہ کی ابتدائی جانچ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری سے کرانے پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے ۔ ہندوستانی کرکٹروں نے ٹی وی شو ‘کافی ُوتھ کرن’ پر خواتین پر نامناسب تبصرہ کیا تھا جس کے بعد معاملہ کی سماعت مکمل ہونے تک دونوں کو معطل کرکے آسٹریلیا دورہ سے بھی واپس بلا لیا گیا ہے ۔ سی او اے رکن اڈولجی نے رائے کو اس سلسلہ میں میل بھیجا ہے جبکہ رائے کا خیال ہے کہ جانچ کو دوسرے ونڈے تک ختم کرا لینا چاہیے کیونکہ تاخیر سے ٹیم پر ذہنی دباؤ بنے گا۔اڈولجی نے خط میں لکھاکہ ہمیں اس معاملے میں جلد بازی میں جانچ نہیں کرانی چاہیے نہیں تو یہ ‘کور اپ’ لگے گا۔”سابق خاتون کپتان نے ساتھ ہی کہا کہ اگر ابتدائی جانچ جوہری سے کرائی جاتی ہے تو سي اواے کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ جوہری پر جنسی استحصال کا الزام لگا تھا۔رات دیر گئے ملنے والی اطلاع کے بموجب اڈولجی نے ونود رائے کو اس تنازعہ کی کوئی بات چھپانے کیخلاف انتباہ دیدیاہے۔

جواب چھوڑیں