پیرس کی بیکری میں طاقتور بم دھماکہ، 20 سے زیادہ لوگ زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بیکری کے قریب آج طاقت ور بم دھماکے میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیرس میں مصروف علاقے ریو ڈی ڈرائیز کے نزدیک صبح تقریبا 9 بجے ایک بیکری میں دھماکہ ہوا جس میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں میں دراڑ آگئی اور پارکنگ میں کھڑی کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے دھماکے بعد لگی آگ کو بجھانے کا کام شروع کردیا ہے۔ بچاؤ ملازمین نے کچھ لوگوں کو عمارتوں سے محفوظ باہر نکال لیا ہے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں جائے حادثے پر سڑک پر ملبہ پڑا نظر آرہا ہے اور عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے۔حالیہ عرصہ کے فرانس میں تشدد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جبکہ زرد جیاکٹ احتجاجیوں نے مخالف حکومت مظاہر ے جاری ہیں ۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے تشدد کو قطعی برداشت نہیں کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *