ہرش وردھن شرنگلا‘ امریکہ میں ہندوستان کے نئے سفیر

امریکہ میں ہندوستان کے نئے سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ‘ امریکہ۔ ہند تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ 1984 بیاچ کے آئی ایف ایس (انڈین فارن سروس) عہدیدار شرنگلا نے جمعہ کے دن وائٹ ہاؤز کے اوول آفس میں اپنے کاغذات تقرر‘ امریکی صدر ٹرمپ کو پیش کئے۔ شرنگلا نے نوتیج سنگھ سرنا کی جگہ لی ہے جو 31 دسمبر کو سبکدوش ہوگئے۔ شرنگلا‘ امریکہ میں سب سے کم عمر ہندوستانی سفیر ہیں۔ وہ قبل ازیں بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر تھے۔ دہلی کے سینٹ اسٹیفنس کالج کے گریجویٹ شرنگلا‘ فرنچ ‘ ویتنامی اور نیپالی زبانیں بولتے ہیں۔ انہیں انگریزی اور ہندوستانی زبانیں بھی آتی ہیں۔ ان کا سفارتی کیرئیر 35 سال پر محیط ہے۔

جواب چھوڑیں