ہندوستان‘ ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھے گا

 وزارت ِ خارجہ ہند کے ترجمان نے جمعہ کے دن کہا کہ ہندوستان ‘ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ رویش کمار نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہماری کئی دور کی بات چیت ہوچکی ہے۔ ہندوستان‘ ایران سے تیل درآمد کرتا رہے گا۔ ہمیں اس سلسلہ میں چھوٹ ملی ہے۔ تہران کے خلاف تحدیدات دوبارہ عائد کرنے کے بعد واشنگٹن نے تیل کے8 بڑے خریداروں چین‘ ہندوستان‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ ترکی‘ تائیوان‘ اٹلی اور یونان کو استثنیٰ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں