یو اے ای میں ہندوستانی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو پنجرے میں قید کرنیکا ویڈیو وائرل

اے ایف سی ایشیاء کپ میں حصہ لینے والی ہندوستانی فٹبال ٹیم کے میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف جمعرات کو ہوئے میچ سے پہلے ہندوستان کے مداحوں کو پرندوں کو پنجرے میں بند کردیا گیاتھا۔ جس کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکام نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیاہے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں یو اے ای نے ہندوستان کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ ویڈیو میں دکھ رہاہے کہ پرندوں کو پنجرے میں کچھ مزدور قید ہیں اور ایک آدمی ہاتھ میں ڈنڈا لیکر باہر بیٹھا ہے۔ خلیج ٹائمس کی خبر کے مطابق ہاتھ میں ڈانڈا لیکر آدمی مزدوروں سے پوچھ رہاہے کہ وہ کس کا سپورٹ کررہے ہیں تو مزدور کہتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کا۔ اس پر وہ مزدوروں کو کہتاہے کہ یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہیں اور انہیں یو اے ای کی حمایت کرنی چاہئے۔ وہ پنجرے پر ڈنڈا گھماتے ہوئے مزدوروں سے دوبارہ پوچھتا ہے کہ وہ کس کی حمایت کریں گے۔ اس بار مزدوروں کا جواب ہوتاہے یو اے ای کی۔ اس کے بعد وہ پنجرا کھول دیتا ہے اور مزدور باہر نکل جاتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ایسے معاملات میں 6 ماہ سے 10 سال تک کی سزا اور 50,000 سے 20 لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہوسکتاہے۔ یو اے ای کے اٹارنی جنرل کے آفس نے ایک بیان میں کہاکہ ویڈیو میں مبینہ طورپر ایک شخص کو دکھایا گیاہے جس نے پرندوں کے پنجرے میں ایشیاء سے تعلق رکھنے والے افراد کو قید کر رکھاہے۔ وہ قیدیوں کو اے ایف سی ایشیائی کپ میں یو اے ای کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کو کہہ رہاہے۔ دریں اثنا اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈالنے والے نے کہاکہ اس نے اسے بس مذاق کی طرح کیا تھا۔ اس نے لوگوں سے اس کے جذات کو سمجھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہاکہ یہ سبھی لوگ میرے ملازم ہیں۔ ایک کو میں 22 سال سے جانتا ہوں۔ میں اس فارم میں ان لوگوں کے ساتھ رہتا ہوں۔ ہم ایک ہی تھالی میں کھانا کھاتے ہیں۔ میں نے انہیں مارا نہیں، نہ کسی کو قید کیا۔ گلف نیوز کی خبر کے مطابق شارجہ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد کچھ لوگوں کو گرفتار کیاہے۔شارجہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *