امباٹی رائڈو کا بولنگ ایکشن مشکوک

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے امباٹی رائڈوآسٹریلیا کیخلاف پہلے ونڈے میں بولنگ کرکے مشکل میں پڑگئے ہیں۔وکٹ کیپر‘بلے باز اورپارٹ ٹایم اسپن گیندباز امباٹی رائڈو کے مشکوک بولنگ ایکشن کے تعلق سے ٹیم انڈیا کے انتظامیہ کوآگاہ کردیا گیا ہے۔رائڈو کو اب اندرون14یوم اپنے بولنگ ایشکن کی جانچ آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں کرانی ہوگی۔رائڈو نے آسٹریلیا کیخلاف دو اوورس پھینک کر13رن کے عوض کوئی وکٹ نہیں لیا۔رائڈو اور ٹیم انڈیا کیلئے اس سہولت سے راحت ہوگی کہ بولنگ ایکشن کی رپورٹ آنے تک وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں نہ صرف حصہ لے سکتے ہیں بلکہ بولنگ بھی کرسکتے ہیں۔آئی سی سی نے بھی رایڈو کا بولنگ ایکشن مشکوک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔امپائرس کی جانب سے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا۔میچ آفیشلز نے ٹیم مینجر کو آف اسپنر کے ایکشن رپورٹ ہونے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حیدرآبادی کپتان کو 14 روز میں اپنے ایکشن کے تفصیلی جانچ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *