آسٹریلین اوپن کا آج سے ملبورن میں آغاز

سال کے پہلے باوقار گرانڈ سلائم آسٹریلین اوپن کا آج سے ملبورن میں آغاز ہورہا ہے۔ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیںدفاعی چمپئن راجر فیڈرر اور عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکوچ 7ویں آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتنے کے مقصد سے کورٹ میں اتریں گے۔برطانیہ کے اینڈی مرے کا یہ آخری ٹینس ٹورنمنٹ ہوگا۔۔عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور خاتون کھلاڑی رومانیہ کی سیموناہالیپ ٹاپ سیڈ دی گئی ہے ۔23گرانڈ سلام چمپئن امریکہ کی سرینا ولیمس خواتین بطور16ویں سیڈ اتریں گی۔اسپین کے رافیل ندال دوسرے اور دفاعی چمپئن راجر فیڈرر تیسرے سیڈ ہوں گے ۔ جرمنی کے الیکساندر زیویریف چوتھے سیڈ ہوں گے اور اپنے ڈیبو گرانڈ سلائم کے لئے اتریں گے ۔فیڈرر اور سرینا ولیمس‘ جوکووچ ٹائٹل کے مضبوط دعویدار ہیں۔ عالمی نمبر2 اینجلک کربر فتح کے ساتھ یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ریڈ لیور ٹینس ارینا پر ٹینس میلہ سج گیا۔دنیا بھر کے سوپر اسٹارس ایکشن میں ہوں گے۔افتتاحی دن راجر فیڈرر اور کرولینا وُزنیاکی اپنے خطاب کے دفاع کیلئے مہم کا آج مہم کا آغاز کریں گے۔پہلے میاچ میں آج انجلک کربر‘رافیل نڈال اور ماریہ شراپوا کے علاوہ کئی شہرہ آفاق کھلاڑی اپنی مہم شروع کریں گے۔اپنی انجری سے صحت یاب ہوکر واپسی کرنے والے دوسرے سیڈ رافیل نڈال بھی توجہ کا مرکزہوں گے۔سرینا ولیمس اور وینس ولیمس بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *