تیسرا ٹسٹ بھی پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا‘ہاشم آملہ اور ڈیکاک کی عمدہ بیاٹنگ

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹسٹ کے تیسرے دن آخری خبریں ملنے تک جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں 303رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔اس طرح پاکستان کو ٹسٹ جیتنے کیلئے381رنوں کا نشانہ حاصل ہوا۔پجنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں262 رن بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ہاشم آملہ 71رن بناکر آوٹ ہوئے اور ڈیکاک سنچری بناکر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ڈیکاک 129رن بناکر شاداب خان کا شکار ہوئے۔ میچ بظاہر پاکستان کی گرفت سے دورنکل گیا ہے۔میچ کے تیسرے دن ہاشم آملہ 71 رن بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے ڈیکاک کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے102 رن کی شراکت کی۔دونوں کھلاڑی اس وقت کریز پر آئے تھے جب جنوبی افریقہ کا اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف93 رن تھا اور میچ کسی حد تک برابر ہو چلا تھا،لیکن انھوں نے میچ کاپلڑا ایک بار پھر جنوبی افریقہ کے حق میں جھکانے میں اہم کردار ادا کیا۔فہیم اشرف اور شاداب خان3-3وکٹ لیکر نمایاں بولر رہے۔آخری خبرین ملنے تک پاکستان نے ا پنی دوسری اننگز شروع کی اور بغیر کسی نقصان کیے 57رن بنالیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *