سشما سوراج کی وزیرخارجہ ترکمنستان سے ملاقات

 وزیرخارجہ سشما سوراج نے اتوار کے دن وزیرخارجہ ترکمنستان باسط مریدوف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سمرقند میں انڈیا۔سنٹرل ایشیاء ڈائیلاگ کے حاشیہ پر ہوئی۔ دونوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پرتبادلۂ خیال کیا۔ سشما سوراج پہلے انڈیا سنٹرل ایشیاء ڈائیلاگ میں شرکت کے لئے ازبکستان کے 2 روزہ دورہ پر ہفتہ کو سمرقند کے قدیم شہر پہنچیں۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے یہ بات بتائی۔ ہندوستان کے ترکمنستان سے قریبی،دوستانہ اور تاریخی روابط ہیں۔ دونوں ممالک ٹی اے پی آئی (ترکمنستان۔ افغانستان۔پاکستان۔ انڈیا) پائپ لائن پراجکٹ میں شامل ہیں۔ ترکمنستان میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس ذخائر ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے جولائی 2015ء میں ترکمنستان کا دورہ کیاتھا۔

جواب چھوڑیں