مانو کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹورنمنٹ جیت لیا

 مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کی طلبا کرکٹ ٹیم نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی آف حیدرآباد کی ٹیم کو68 رن سے شکست دے دی۔ مانو ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے25اوورس میں 5وکٹوں کے نقصان سے189 رن اسکور کیے ۔ شہید الاسلام 51‘محمد رفیق خان48 رن کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ جواب میں حیدرآباد یونیورسٹی کی ٹیم20.4اوورس میں121رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ہری نے سب سے زیادہ48رن بنائے۔ذیشان علی نے تین وکٹ حاصل کئے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز،وائس چانسلر، مانو نے ٹرافی اور میڈلس عطا کیے ۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار ، نے چند گیندوں کو کھیل کر میچ کا آغاز کیا۔پروفیسر ابوالکلام نے تینوں ٹیموں کی ستائش کی۔مجاہد علی نے ٹورنمنٹ پر مختصر رپورٹ پیش کی۔محمد مشرف خان کوچ‘سید مظفر علی‘ڈاکٹر محمد اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *