پاکستان ‘ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنائے :حنا ربانی کھر

 پاکستان کو چاہئے کہ وہ امریکہ کا موکل ملک بننے کے بجائے ہندوستان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنائے ۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے یہ بات بتائی ۔ کل یہاں کے تھینک فیسٹ میں امریکہ و پاکستان کے تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کھر نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ خودکو ایک مکمل حکمت عملی شراکت دار سمجھاہے جو دور رس کار رہاہے ۔ ڈان نے آج اپنی رپورٹ میں یہ بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ہاتھوں میں کشکول تھامے پاکستان کو اقطاع عالم میں احترام حاصل نہیں ہوسکے گا ۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ربانی نے بتایا کہ پاکستان کے انتہائی اہم تعلقات بجائے امریکہ کے افغانستان ‘ہندوستان اور ایران و چین جیسے ممالک کے ساتھ ہونے چاہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اتنی اہمیت کا مستحق نہیں جتنی اہمیت اسے پاکستان دے رہاہے کیونکہ ہماری معیشت کا امریکی امداد پر انحصار نہیں اور عام طور پر یہی سمجھاجاتاہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد حنا ربانی فروری 2011 سے مارچ2013 تک پاکستان کی وزیر خارجہ رہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں