ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگریس 2020ء کے صدارتی انتخابات کی امیدوار

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک خاتون رکن کانگریس ٹولسی گابارڈ نے سی این اینکو دیے گئے انٹرویو میں 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میںحصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔گابارڈ جنہوں نے عراق جنگ میں ایک فوجی کی حیثیت سے حصہ لیا نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے آنندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اس حوالے سے باضابطہ طور پر آئندہ ہفتے اعلان کروں گی۔سینتس سالہ رکن کانگریس اپنی انتخابی مہم ے دوران امن اور جنگ کو اہم نعرے نے طورپر اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔قبل ازیں 31 دسمبر 2018ء کو ڈیموکریٹک سینیٹر الیزابیتھ وارن نے بھی ایک کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا وہ نومبر 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی مجاز ہیں یا نہیں۔

جواب چھوڑیں