ہاردک پانڈیا کے متبادل وجے شنکر کی سڈنی روانگی

ٹاملناڈو کے آل راونڈر وجے شنکر معتوب ہردک پانڈیا کے متبادل کے طور پر ٹیم انڈیا میں شامل ہونے آسٹریلیا روانہ ہورہے ہیں۔قبل ازیں مینک اگروال اور وجے شنکر کو ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کی جگہ روانہ کرنے کی اطلاعات تھی لیکن آج بی سی سی آئی نے آج تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وجے شنکر کو آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔بورڈ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وجے شنکر منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے سے قبل سڈنی پہنچ جائیں گے۔سلکشن کمیٹی نے مجوزہ نیوزی لینڈ کیلئے پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے شبھم گِل کو منتخب کیا ہے۔سلیکٹرس نے زیر علاج مینک اگروال کا سلکشن کرنے سے گریز کیا ہے۔امکان ہے کہ جڈیجہ کی جگہ وجے شنکراور خلیل احمد کی جگہ یجویندر چہال کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔میاچ کا منگل کی صبح8:50 بجے آغاز ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *