یوروپی یونین سے علحدگی کیخلاف تھریسامے کاانتباہ

 برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے آج انتباہ دیا کہ بریگزٹ کے تحفظ میں ناکامی ہماری جمہوریت کی ایک تباہ کن اور ناقابل معافی اعتماد شکنی ہوگی ۔ سنڈے اکسپریس اخبار میں تھریسامے نے قانون سازوں سے اپیل کی کہ وہ منگل کو ہونے والی رائے دہی میں بریگزٹ سمجھوتہ پر ان کی تائید کریں ۔ بی بی سی رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر یہ اقدام نہ ہوتو برطانیہ بریگزٹ کے ساتھ کسی معاہدہ کے بغیر یوروپی یونین سے علحدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بریگزٹ پر دارالعوام میں رائے دہی سے دستبرداری سب سے بڑا اور انتہائی اہم فیصلہ ہوگا جو ہمارے دور کے کسی بھی ایم پی سے کہاجاسکے گا ۔ وزیراعظم سے قوی توقع کی جارہی ہے کہ وہ دستبرداری سمجھوتہ پر رائے دہی میں ہار جائیں گے جبکہ انہوں نے یوروپی یونین سے یہ سمجھوتہ کیاتھا۔ چند وزراء کا کہناہے کہ اس کے نتیجہ میں بریگزٹ مفلوج ہوکر رہ جائے گا ۔ تھریسامے نے بتایا کہ جب آپ رائے دہی کے لیے آئے تھے تو آپ نے ایسا کیا کیونکہ آپ چاہتے تھے کہ آپ کی آواز سنی جاسکے ۔ کئی دہوں میں پہلی مرتبہ آپ میں سے چند نے سیاسی کاروائی میں اعتماد کااظہار کیا۔ ہم آپ کو مایوس نہیں کرسکتے اور ہمیں مایوس نہیں کرناچاہئے ۔

جواب چھوڑیں