سرفراز احمد کی بیاٹنگ تکنیک پررمیز راجہ کی تنقید

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے سرفراز احمد کی بیاٹنگ تکنیک پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ بیرون ملک کنڈیشنز ان کے لیے ہرگز موزوں نہیں ہے ۔رمیز راجہ کے مطابق پاکستانی کپتان ٹیم کو ٹیسٹ میچوں میں فتوحات دلانے میں ناکام اور تسلسل کے ساتھ رنز بھی ا سکورنہیں کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ناکامی کو پیش نظر سرفراز احمد کو اپنی ٹیم کی قسمت بدلنے کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے کیوں کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کسی بھی کپتان کے لیے کافی ڈیمانڈنگ ہوتی ہے جس میں اسے ہر سیشن کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے اور اب انہیں زیادہ محتاط رہنا ہوگا ورنہ وقت ان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے کیونکہ ان کے پرستار مثبت نتائج مانگ رہے ہیں اور ان کی جانب سے ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔

جواب چھوڑیں