وسیم اکرم کی بھی جنوبی افریقہ کی وکٹوں پر تنقید

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی جنوبی افریقہ کی وکٹوں کو ٹسٹ کے معیار کے خلاف قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹیم کے کپتان یا کوچ کی تبدیلی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی وکٹیں ٹسٹ کے معیار کی نہیں ہیں جب کہ ہمارے کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ جیسی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بناتے تو اب تک رپورٹ ہوچکی ہوتیں۔ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے ایک سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ ہم سب کو سرفراز کی حمایت کرنا چاہیے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے بھی اس وقت کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں اپنی ٹیم کی ناکامی پر سابق کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے ۔

جواب چھوڑیں