پاکستانی کرکٹرس کو ناکامی کا خوف لے ڈوبا:عمران نذیر

) پاکستان کے ٹسٹ کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ناکامی سے ڈر رہے تھے اور اتنی محنت نہیں کر پا رہے جتنی ضرورت تھی ۔ عمران نذیر نے کہا کہ پہلے صرف ایک ہی کوچ ہوا کرتا تھا لیکن اب بیاٹنگ‘بولنگ اور فیلڈنگ کیلئے الگ الگ کوچ ہیں مگر اس کے باوجود کھلاڑی اگر فائدہ نہیں اٹھا رہے تو انہیں ہی غلط کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ناکامی سے ڈر رہے تھے مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ کرکٹ دل کا کھیل ہے اور جتنا بڑا دل ہو گا اتنی ہی اچھی کارکردگی ہو گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پرفارم نہ کرنے کی صورت میں کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ ہونے کا خطرہ رہتا ہے لیکن اگر کھلاڑی محنت کریں گے تو یہ ڈر بھی نہیں رہے گا۔

جواب چھوڑیں