ہمیں ہردورکے عظیم کھلاڑیوں سے ہارنا پڑا۔جسٹن لانگرنے کوہلی اور دھونی کی ستائش کی

آسٹریلیائی کوچ جسٹن لانگرنے کہاکہ ان کی ٹیم پھرایک باربلندی پر رہی۔ جس میں ہردور کے عظیم کھلاڑی ونڈے انٹرنیشنل کے ویراٹ کوہلی اورایم ایس دھونی شامل ہیں۔ کوہلی نے اپنی39ویں سنچری اس فارمیٹ میںکی تاکہ ہندوستان کاتعاقب برقرار رہے۔ بعدازاں دھونی نے بھی اپنے سابق مظاہرہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے54گیندوںمیں55 رن بناکر نشانہ کوپارکرنے میں مدددی۔ لانگراس نقصان سے مایوس نہیں ہیں بلکہ انہوںنے یہ کہا کہ یہ ایک ناقابل فہم تجربہ ان کی نوجوان ٹیم کے لئے رہا جس نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف کھیلا ہے۔ ویراٹ اوردھونی کا مظاہرہ دیکھنے پر جنہوںنے آخری لمحہ میں کیا کردکھایا تھایہ ہمارے نوجوان بیاٹسمینوں کے لئے ایک سبق ہوگا۔جب بھی کوئی شاندار مظاہرہ کرتاہے اسے چوٹی کامقام حاصل ہوتاہے لہذا ہمیں بھی ان کا احترام کرنا ہوگا۔ جس طرح ویراٹ اورایم ایس نے کھیلا۔ آج آپ نے بیاٹنگ کی لیکن ہارنا پڑا لیکن جب آپ یہ دیکھیںگے کہ یہ کتنا حیرت انگیز اور ان عظیم کھلاڑیوں کامظاہرہ تھا۔ یہ بات لانگرنے کہی۔ ہمیں ان عظیم تجربہ کار کھلاڑیوں سے بڑے ٹورنمنٹس جیسے ورلڈ کپ میں تجربہ حاصل کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں