بعض میڈیا ادارے بنیادی سمجھ بوجھ سے عاری :کے ٹی راماراو

سابق وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو نے کہا ہے کہ بعض میڈیا ادارے بنیادی سمجھ بوجھ سے عاری ہیں جو سراسر بکواس کو شائع کرنے سے پہلے حقائق کی جانچ نہیں کرتے ۔اس معاملہ کو متعلقہ ایڈیٹرس کی دانائی پر چھوڑدینا چاہئے ۔ایک شخص نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے راو کی توجہ ایک نیوز چینل کی خبر کی طرف دلائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو ، اپوزیشن کی ریالی سے غیر حاضر ہونے کے بعد تین یگیہ کروارہے ہیں تاکہ وہ وزیراعظم بن سکیں ۔اس توجہ دہانی پر کے ٹی راماراو جو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں، نے یہ جوابی ٹوئیٹ کیا۔

جواب چھوڑیں