زندہ دل کی منتقلی‘ پولیس نے محفوظ راہداری فراہم کی

پولیس نے آج ایک زندہ دل منتقل کرنے کیلئے ایک خانگی ہاسپٹل سے بین الاقوامی ایرپورٹ تک محفوظ راہداری فراہم کی ہے۔ پولیس کے اس اقدام کے سبب 35کیلومیٹر کا فاصلہ صرف 30منٹ میں طئے کیا گیا۔ طبی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم زندہ دل کے ساتھ بذریعہ ایمبولنس‘ ایرپورٹ پہونچی۔ یہ ایمبولس 12:33بجے یشودھا ہاسپٹل سے روانہ ہوئی اور 1:03بجے ایرپورٹ پہونچی۔ سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔

جواب چھوڑیں