چوکسی کو ہندوستان واپس لایا جائے گا:راجناتھ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پُرزور الفاظ میں کہا کہ مفرور مجرم میہول چوکسی کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کا سامنا کرنے کے لئے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے جنہوں نے گریٹرنوئیڈا کے سی آئی ایس ایف کیمپ میں کیندریہ ودیالیہ کا سنگِ بنیاد رکھا چوکسی کی جانب سے گیانا میں واقع ہائی کمیشن کے ہاں ان کے ہندوستان پاسپورٹ کی حوالگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ہیروں کے بیوپاری نے ممبئی میں واقع پنجاب نیشنل بینک برانچ میں 2بلین امریکی ڈالرس کی دھوکہ دہی کے سلسلہ میں ان کے بھتیجہ و بزنس مین نیرومودی کے ساتھ ان کا نام آنے کے بعد اینٹگوااینڈباربوڈا کی شہریت حاصل کرلی تھی۔ سرکاری ذرائع کے بموجب ہندوستان چوکسی کی واپسی کے لئے لگاتار کوشش کررہا ہے اور اس خصوص میں سفارتی اور قانونی ذرائع کے ذریعہ حکومت اینٹگواسے بات چیت کی جارہی ہے۔ چوکسی اور نیرومودی دونوں کے بارے میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان ایجنسیوں نے کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور کیس میں چارج شیٹس کو داخل کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *