عالیہ بھٹ‘ تنگ نظر گرل فرینڈ بننا نہیں چاہتیں

ویسے تو محبت اور جنگ میں سب جائز ہوتاہے، تاہم کچھ لوگوں کا دعویٰ ہوتاہے کہ وہ محبت میں تنگ نظری اور دوسروں پر حکم چلانے پر یقین نہیں رکھتے۔ ایسے لوگوں میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ وہ محبت میں تنگ نظر نہیں اور نہ ہی وہ اپنے بوائے فرینڈ پر حکم چلانے پر یقین رکھتی ہیں۔ اگرچہ حقیقی زندگی میں عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں چل رہی ہیں، تاہم وہ آنے والی میوزیکل رومانٹک فلم ’گلی بوائے‘ میں اداکار رنویر سنگھ کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیںگی۔ ’گلی بوائے‘ میں پہلی بار عالیہ اور رنویر ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے اور ان دونوں وہ اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑیں