کنگنا ‘اپنی فلم کو پروموٹ نہ کرنے پر برہم

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر اپنے غصے کا اظہار کردیا۔ اداکارہ نے ایک ایونٹ کے دوران کہاکہ وہ بالی ووڈ کی ایک ایک شخصیت کو بے نقاب کرکے ان کی اصلیت سامنے لائیںگی۔ کنگنا رناوت نے کہاکہ ’میری فلم کی تشہیر سے مجھے کیا فائدہ ملے گا، میں 31 سالہ فلم ساز ہوں جسے 3 نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں، یہ لوگ مجھے کیا پروموٹ کریںگے، یہ لوگ خود کو پروموٹ کرلیں بڑی بات ہے، لیکن جو رانی آف جھانسی ہیں وہ کیا میری چاچی ہیں؟ وہ آپ کی بھی اتنی ہی ہیں جتنی میری ہیں۔

جواب چھوڑیں