ہمیشہ سے نک کا نام اپنے نام سے جوڑنا چاہتی تھی پرینکا

بالی ووڈ گرل پرینکا چوپڑا نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی، جس کے بعد اب ان کا نام بھی اپنے نام کے ساتھ جوڑکر مداحوں کو حیران کردیا۔ جہاں آج کل خواتین شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتی وہیں پرینکا چوپڑا نے کہاکہ وہ اس معاملہ میں کافی ’روایتی‘ ہیں۔ اداکار نے اپنا نام پرینکا چوپڑا سے تبدیل کرتے ہوئے ’پرینکا چوپڑا جونس‘ رکھ لیا۔ پرینکا چوپڑا جونس نے حال ہی میں امریکی شو ’ٹونائٹ شو ود جمی فیلن‘ میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ نے اپنے نام کو تبدیل کرنے، اپنی شادی اور ہندوستان میں شادی کرنے کی وجہ پر بات کی۔ شو پر میزبان جمی فیلن نے اداکار کا پرینکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا، جس پر پرینکا نے کہاکہ جب بھی کوئی انہیں اس نام سے بلاتا ہے وہ یہی سوچتی ہیں کہ یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔

جواب چھوڑیں