طلبہ‘تخلیقی صلاحیتوں کوپروان چڑھائیں:خان لطیف محمدخان

صدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی وایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمدخان نے آج دوروزہ انجینئرنگ پراجکٹس ایکسپوکاافتتاح کیا۔ مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کی جانب سے سالانہ ٹیکنیکل فیسٹول ADSO PHOS-2019 کا ایم جے سی ای ٹی کیمپس بنجارہ ہلز کے غلام احمدہال میں 11 اور 12فروری کومنعقد کیاجارہاہے ۔ اس افتتاحی تقریب میں اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید ‘ نائب صدر نشین سوسائٹی محمدولی اللہ‘ ڈائرکٹر ایم جے سی ای ٹی ڈاکٹربشیراحمد‘پرنسپل ایم جے سی ای ٹی سیدفرحت اللہ حسینی کے علاوہ دیگر موجودتھے ۔ اس ایکسپومیں 84 جدید ماڈلس کورکھاگیا۔ دونوں شہروں کے تقریباً 5000انجینئرنگ کالجس کے طلبہ نے اس ایکسپومیں حصہ لیا۔ ماڈلس کی تیاری کے لئے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے اسپانسرڈ کیاتھا جنہیں ایم جے سی ای ٹی کے طلبہ نے تیار ئے تھے جن میں ڈرونس ‘تھری ڈی پرنٹرس ‘روبوٹ ‘آرٹی فیشل انٹلی جنس اوردیگر ماڈلس شامل ہیں۔ نئے ماڈلس کی تخلیق‘ انجینئرنگ طلبہ کے لئے فنی انقلاب ثابت ہوگی ۔صدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی وایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمدخان نے طلبہ کی جانب سے ریاست کے کالیشورم پراجکٹ اور اسمارٹ سٹی لے آوٹ ماڈلس تیار کرنے پر مسرت کااظہار کیااور طلبہ کو مشورہ دیا کہ ان ماڈلس کو ترقی دیں اور ان ماڈلس کو مارکٹ میں پیش کرنے سے قبل قانونی طورپر ان کارجسٹریشن کروائیں۔انہوںنے کہاکہ ان ماڈلس کوتیارکرنے کے لئے ایک کمپنی قائم کرناچاہئے ۔اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفرجاوید نے مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے طلبہ کی جانب سے مختلف اقسام کے ماڈلس تیار کرنے پرمسرت کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اس ایکسپو کے مشاہدہ سے ایسا لگتا ہے کہ طلبہ غیرمعمولی کام کررہے ہیں۔ ان کے اس کام سے ملک کامستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے ۔لڑکیاں بھی باصلاحیت ہیں۔ لڑکیوں نے کئی ماڈلس تیار کئے ہیں جولائق ستائش ہیں۔ انہوںنے طلبہ کو ان ماڈلس کاپیٹنٹ کرانے کے لئے درخواست دینے کا مشورہ دیا ۔ نائب صدرنشین سوسائٹی محمدولی اللہ نے ایکسپومیں طلبہ کی شرکت اوران کی نئی تخلیقات پر خوشی کااظہار کیا۔ ای سی ای ڈپارٹمنٹ کے طلبہ نے 12ماڈلس تیار کئے ہیں جن میں انڈسٹریل روبوٹک آرم ‘میز سالور اسمارٹ سوٹ کیس اور سروینگ بوٹ شامل ہیں۔ ان کامعیاراعلیٰ ہے اوریہ تمام ماڈلس ایکسپو دیکھنے آنے والوں کے توجہ کامرکز تھے ۔ پرنسپل ایم جے سی ای ٹی سید فرحت اللہ حسینی نے کہاکہ ایم جے سی ای ٹی کی روبوٹ ٹیم نے فورلگڈ آٹونومس روبوٹ ماڈل تیار کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں منعقد شدنی ایشیا پیسفک روبوٹیک مقابلہ میں جسے 2019۔ROBOCON کہاجاتاہے ان ماڈلس کوپیش کیاجائے گا۔ سی ایس ای اورآئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کی جانب سے ماڈلس(نمونوں) کے ڈسپلے لگائے گئے تھے جس میں مشین لرننگ ‘آرٹی فیشل انٹلی جنس کے ماڈلس اوردیگر شامل ہیں۔ ای ای ای ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کی جانب سے ہیکسا کاپٹر ‘ڈرون ‘اسٹانڈالون سولار سسٹم‘ آئی اوٹی بیسڈماڈلس ودیگر شامل ہیں۔ میکانیکل ڈپارٹمنٹ کے طلبہ نے ایف ایم ایس سسٹم سیکس لگڈروبوٹ ودیگرنمونے تیار کئے تھے ۔ فزکس ڈپارٹمنٹ کے طلبہ نے فیبرکیشن آف نینوگلاسس فارسولار پنسلس ماڈلس تیار کئے ۔ کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے طلبہ نے بائیوکمپالیبل میٹرئیل فیبرکیشن نمونہ تیار کیا۔ سیول ڈپارٹمنٹ کے طلبہ نے اسمارٹ سٹی ‘کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹوں کے ماڈل تیارکئے ۔ای سی ای ڈپارٹمنٹ کے صدر وکوارڈنیٹر پراجکٹس ایکسپو ڈاکٹر محمدسہیل عارف الدین نے کہاکہ اس سال طلبہ نے سمپل پراجکٹ ڈیولپمنٹ کو کامپلکس پراجکٹ ڈیولپمنٹ میں تبدیل کیاہے ۔

جواب چھوڑیں