ملک کی نمائندگی کرنا باعث ا فتخار۔اللہ تبارک تعلیٰ نے جتنا دیا شکر بجالیا‘وسیم جعفر

ممبئی: 22سال سے ہندوستانی کرکٹ پر راج کرنے والے کنگ آف ڈومیسٹک کرکٹ وسیم جعفر انتہائی سادگی کے پیکر اور راسخ العقیدہ مسلمان ہیں اور ہر حال میں وہ اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔ودربھا کودوسری مرتبہ رانجی ٹرافی چمپئن بنانے میں نمایاں رول ادا کرنے والے41سالہ وسیم جعفر نے کہا کہ انہیں قومی ٹیم کی زیادہ عرصہ تک نمائندگی نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔جعفر نے کہا کہ وہ مشیت الٰہی پر ایقان رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں دیکھا گیا کہ وسیم جعفر کے دیوان خانہ میں صرف اللہ تبارک تعالٰی کے 99 ناموں سے مزین ایک تغرہ دیوار پر آویزاں ہے اورآس پاس افراد خاندان کی کوئی تصویر نہیں ہے۔ اس پر جعفر نے کہا کہ اسلام گھر میں تصویریں لگانے کی اجازت نہیں دیتا اور مزید کہا کہ وہ اپنی تصاویر کی نمائش کرنا پسند نہیں کرتے ۔جعفر کا کہنا ہے کہ وہ مرضی مولیٰ کے فیصلہ سے مطمئن ہیں۔10رانجی ٹرافی فائنلس کے فاتح‘رانجی ٹرافی‘دلیپ ٹرافی‘ایرانی ٹرافی اوروجے ہزارے ونڈے ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے اور20سال سے انگلش لیگ کھیلنے کا ریکارڈ رکھنے والے وسیم جعفر کا چہرہ زعم اورغرور سے مبرہ دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے عنقریب کرکٹ سے سبکدوشی کا بھی اشارہ دیاہے۔

جواب چھوڑیں