نائیڈو کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی تائید

مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے پیر کو آندھراپردیش کے ہم منصب این چندرابابونائیڈو کی نئی دہلی میں جاری کل یومی بھوک ہڑتال کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کیا ہے۔ مرکز سے اے پی کو خصوصی موقف دینے اور ریاست کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو روبہ عمل لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نائیڈو نے آج اے پی بھون میں بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ایک سینئر قائد نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہماری پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی نے چندرابابونائیڈو کی بھوک ہڑتال کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کیا ہے اور پارٹی سربراہ نے ٹی ایم سی قائد ڈیرک اور برین کو بھوک ہڑتال کے مقام پر جانے اور نائیڈو سے اظہار یگانگت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پارٹی سربرارہ کی ہدایت پر اوبیرن میں‘ ہڑتال کے مقام پر پہونچکر نائیڈو کے ساتھ اظہار یگانگت کیا اور نائیڈو سے ملاقات کی۔ مختلف اپوزیشن قائدین جن میں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ‘ این سی پی کے رکن راجیہ سبھا مجید میمن‘سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو‘ کانگریس قائدین آنند شرما اور احمد پٹیل بھی شامل ہیں‘ نے نائیڈو سے ملاقات کی اور ان کی تائید وحمایت کی۔

جواب چھوڑیں