ٹیم انڈیا ورلڈ ریکارڈ سے چوک گئی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ سے آخری میاچ ہارکرلگاتارٹی20سیریز جیتنے کے پاکستانی ریکارڈ کو برابر کرنے سے چوک گئی۔ پاکستانی ٹیم نے لگاتار 11 ٹی 20 سیریز جیت کرورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ہیملٹن میں آج نیوزی لینڈ کو ہراکر ٹیم انڈیا کو اس ریکارڈ کو برابر کرنے کا موقع تھالیکن وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے میںناکام رہی۔ جولائی 2017 میں سیریز ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے ٹی 20 سیریز جیتنے کا سلسلہ شروع کیا جو10سیریز جیتنے پر اختتام پزیر ہوا۔ ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا ‘ آسٹریلیا سے ڈرا‘نیوزی لینڈ‘سری لنکا‘جنوبی افریقہ ‘آئرلینڈ‘انگلینڈ‘ویسٹ انڈیزاورپچھلے ماہ آسٹریلیا سے سیریز ڈرا کرکے لگاتار 10 سیریز میں ناقابل شکست رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *