ہندوستان اور انگلینڈ ورلڈکپ کی مضبوط دعویدار ٹیم: پاٹنگ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پانٹنگ نے کہاکہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اور انگلینڈ آئندہ ونڈے ورلڈکپ جیتنے کے مضبوط دعویدار ہوں گے لیکن ان کی ٹیم کو بھی خطاب کے دفاع کرنے کا پورا موقع ملے گا۔ پانٹنگ نے کہاکہ پابندی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے بعد 30 مئی سے انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا خطاب برقرار رکھ سکتا ہے۔ پانٹنگ نے آسٹریلیا کے ورلڈکپ جیتنے کو لیکرکہاکہ وہ جیت سکتی ہے۔ موجودہ فارم کو دیکھیں تو ہندوستان اور انگلینڈ ابھی مضبوط ترین ٹیمیں ہے، لیکن آپ ہماری ٹیم میں وارنر اور اسمتھ کو شامل کرلیںگے تو ہماری ٹیم بھی دوسری ٹیموں کی طرح مضبوط نظر آئے گی۔ آسٹریلیائی ٹیم گزشتہ 26 ونڈے میچ میں سے صرف 4 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے اور ٹیم کے نئے اسسٹنٹ کوچ بننے والے پانٹنگ کو اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں