خودکش حملہ کی مذمت۔ سالگرہ نہ منانے کے سی آر کا اعلان

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کی اس دہشت گرد حملہ میں بڑے پیمانے پر سیکوریٹی جوان شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس حملہ کو بربریت سے تعبیر کیا۔ کے سی آر نے اپنے تعزیتی پیام میں اس حملہ میں شہید سی آر پی ایف جوانوں کے غمزدہ افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاست کے بشمول پورا ملک، غم میں ڈوبا ہوا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس ضمن میں 17 فروری کو منعقد شدنی اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا اور ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی سالگرہ تقاریب کا اہتمام نہ کریں ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی و سابق وزیر پی سرینواس یادو کی قیادت میں کے سی آر کی سالگرہ تقریب کے انتظامات جاری ہیں۔ یہ تقریب17 فروری کو جل وہار میں منعقد ہوگی۔

جواب چھوڑیں