ضلع نلگنڈہ میں بس الٹ گئی ،20 مسافرین زخمی

 ضلع نلگنڈہ کے موضع بگا باوی گوڑم میں آندھرا پردیش آر ٹی سی کی ایک بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کم از کم 20 مسافرین زخمی ہوگئے ۔ ان زخمیوں میں4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ یہ بس کندکورو ( ضلع پرکاشم ) سے حیدرآباد جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ ہاسپٹل مریال گوڑہ میں شریک کرایا گیا ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نمائندہ منصف نلگنڈہ کے بموجب حیدرآباد جانے والی اے پی ایس آر ٹی سی کی ایک بس الٹ گئی۔ کندکور سے حیدرآباد جانے والی آر ٹی سی بس نمبرAP-27 Z0273 مریال گوڑہ ڈیویژن کے ویمل پلی منڈل کے موضع ککڑم کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں الٹ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے بس ، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے کنارے گڑھے میں گر گئی بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور پر نیند کا غلبہ طاری ہوگیا تھا بس میں سوار تمام22 مسافرین زخمی ہوگئے جس میں3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جن کی شناخت منوجا50سالہ ، سلوچنا 50سالہ اور کرپاکر راؤ50 سالہ کی حیثیت سے کی گئی ہے تمام زخمیوں کو مریال گوڑہ ایریا ہاسپٹل اور شدید زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کیا گیا اس سلسلہ میں ویمل پلی کے ایس آئی سدھرکمار نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سی آئی رمیش بابو اور ڈی ایس پی مریال گوڑہ سرینواس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی افراد کی مدد کی ۔

جواب چھوڑیں