جموں میں دوسرے دن بھی کرفیو جاری

جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔ کرفیو دوسرے دن بھی جاری ہے۔ جموں کے مضافات میں ہفتہ کی صبح احتجاج کی اطلاع ہے۔ جمعہ کو تشدد برپا ہونے کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ پلوامہ دہشت گرد حملہ کے خلاف جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بند منانے کی اپیل کی تھی۔ کل کے احتجاج کے دوران لگ بھگ 100 گاڑیوں کو آگ لگادی گئی تھی۔ سیول حکام کی خواہش پر ہفتہ کے دن فوج بھی طلب کرلی گئی۔ فلیگ مارچ بھی نکالا گیا۔ تمام ٹیلی کام آپریٹرس کی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے تاکہ افواہیں نہ پھیلیں۔ جموں مسلم سیول سوسائٹی نے بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اس کا کہنا ہے کہ نظم ونسق ناکام ہوگیا ہے۔ احتیاطی اقدامات پہلے کرلئے گئے ہوتے تو نقصان ٹل سکتا تھا۔

جواب چھوڑیں