عیسائی پادری کو عصمت ریزی کیس میں60 سال جیل کی سزا

کیرالا کے 51سالہ کیتھولک پادری رابن وڈکم چیری کو ہفتہ کے دن 60 برس جیل کی سزا ‘ عصمت ریزی اور کمسن لڑکیوں کے جنسی استحصال کے 3 مختلف کیسس میں سنائی گئی۔4 ننوں ‘ ایک پادری اور ایک خاتون کو جو پولیس چارج شیٹ میں شریک ملزم دکھائے گئے تھے‘ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر چھوڑدیا گیا۔ تھلسیری کے جج پی این ونودنے پادری پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عیسائی مذہبی رہنما کے خلاف مقدمہ پروٹیکشن آف چلڈرن فرم سیکسول افینسس (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت چلایا گیا تھا۔ عیسائی پادری کو 27 فروری 2017 کی رات کوچی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ ملک چھوڑکر جانے کی تیاری میں تھا۔ اسکولی بچوں کے درمیان کام کرنے والی ایک چائلڈ لائن ایجنسی نے اس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

جواب چھوڑیں