پلوامہ حملہ کے خلاف 18 فروری کو ٹریڈ بند

 کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس(سی اے آئی ٹی) نے ہفتہ کے دن اعلان کیا کہ پلوامہ دہشت گرد حملہ کے خلاف بطور احتجاج بیشتر ریاستیں 18 فروری کو ٹریڈ بند منائیں گی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کمرشیل مارکٹس بند رہیں گی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ دہلی میں ہول سیل اور ریٹیل مارکٹس 18 فروری کو ٹریڈ بند منائیں گی تاہم بعض ریاستوں جیسے کرناٹک‘ گجرات‘ کیرالا‘ چھتیس گڑھ‘ ہماچل پردیش‘ جھارکھنڈ‘ مشرقی اترپردیش اور مہاراشٹرا کے اضلاع نے ہفتہ کے دن بند منایا۔ سی اے آئی ٹی کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور سکریٹری جنرل پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ ٹریڈ بند کے دوران تاجر ایک روزہ برت رکھیں گے اور اپنی اپنی ریاستوں میں جلوس نکالیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی اے آئی ٹی قابل لحاظ مالی امداد اکٹھا کرنے کی کوشش میں ہے۔ تاجروں سے جمع کی گئی یہ رقم پلوامہ حملہ کے شہیدوں کے خاندان کو راست دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں