تلنگانہ پریمیر لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد تلنگانہ پریمیر لیگ کا دوسرا سیزن بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوچکاہے۔ لیگ میاچ کے اختتام پر 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ 22 فروری کو ہونے والے سیمی فائنل مقابلوں میں ملک پیٹ ڈی کے کا مقابلہ کھمم سی سی سے جبکہ جدہ انڈینس کا مقابلہ ٹیم گیلکسی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد انڈین کرکٹ فیڈریشن جدہ (آئی سی ایف جے) کی جانب سے کیاجا رہا ہے جبکہ فرینڈی موبائیل سعودی عربیہ ایونٹ کا اسپانسر ہے جبکہ فرسٹ چوائس اڈور ٹائزنگ (ایف سی اے)‘ کھنڈ‘ سیٹرا‘ ایکوافینا‘ سلاٹی‘ حسین پرفیوم‘ البیک اور شواہد ٹکنالوجی کا بھی تعاون حاصل ہے۔ چیف آرگنائزر سید افضل نے بتایاکہ میان آف دی میاچ ایوارڈز کھِنڈ کی جانب سے جبکہ میان آف دی سیریز کا ایوارڈ شواہد ٹکنالوجی کی جانب سے دیاجائے گا جبکہ حسین پرفیوم کی جانب سے بھی تحائف دیئے جائیںگے۔ آئی سی ایف جے کمیٹی ارکان میں سید افضل‘ واجد صمدانی‘ طلحہ احمد‘ زاہد خان‘ اسحاق بغدادی‘ میر بھائی‘ خالد یمنی‘ سید شریف الدین‘ عبدالقدیر‘ فہیم پاشاہ‘ سمیر خان اور محمد رفیع اللہ شامل ہیں ۔

جواب چھوڑیں