صورتحال کے مطابق کھیلنا جانتا ہوں: پنت

انگلینڈ میں 30 مئی سے ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ کیلئے مہندر سنگھ دھونی کے بیک اپ مانے جارہے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت نے کہاکہ وہ صورتحال کے مطابق کھیلنا جانتے ہیں اور جلد ہی خود کو حالات سے ڈھال لیتے ہیں۔ پنت نے بہت کم وقت میں ہی اپنے خاص انداز سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی خاص شناخت بنالی ہے۔ پنت قریب نو ماہ پہلے موسم گرما کے سیزن میں خود کیلئے کسی موقع کا انتظار ہی کررہے تھے کہ تبھی وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے دونوں ہاتھوں سے اس موقع کو بھنالیا۔ پنت نے کہاکہ میں اس وقت انگلینڈ میں تھا اور ہندستان اے کی جانب سے ایک روزہ میچ کھیل رہا تھا۔ ساہا زخمی ہوگئے تھے اور سلیکٹرز نے مجھے بتایاکہ میں تیار رہوں، مجھے ٹسٹ ٹیم میں شامل کیاجا سکتاہے۔ انہوں نے مجھے 4 روزہ میچ کیلئے بھی ٹیم میں شامل کرلیا۔

جواب چھوڑیں