وزیرتعلیم کے ریمارکس سے ٹی آرایس کااظہار لاتعلقی

ریاستی وزیرتعلیم جی جگدیش ریڈی آج اس وقت شدید تنقیدوں کی زدمیں آگئے جب انہوں نے کابینہ میں خواتین کو شامل نہ کرنے کے متعلق متنازعہ جواب دیا۔ جی جگدیش ریڈی سے دریافت کیاگیاتھا کہ کابینہ میں خواتین کوکیوں جگہ نہیں دی گئی تو اس پرجگدیش ریڈی نے کہاکہ خواتین ٹی آرایس کی تائیدکرتے ہوئے گھروں میں آرام کررہی ہیں۔ ایک اخبارکے مطابق جگدیش ریڈی نے مزید کہاکہ وزیر بنانے کے لئے صلاحیتوں کوبنیادبنایا جاناچاہئے ۔ صنف ‘ذات پات ‘مذہب کوبنیادنہیں بنایاجاسکتا ۔ ٹی آرایس قائد عابدرسول خان نے کہاکہ وہ وزیر موصوف کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے‘ پارٹی ان کے خیالات سے متفق نہیں ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ ٹی آرایس میں خواتین کوکافی عزت کی نظرسے دیکھا جاتاہے اور مستقبل میںکابینہ کی توسیع کے دوران ایک اہم وزارت خاتون کے حوالہ کی جاسکتی ہے ۔ خان نے کہاکہ ٹی آرایس کی جانب سے خواتین کومحوربتاتے ہوئے کئی فلاحی اسکیموں کاآغاز کیاگیاہے تاکہ خواتین کوبااختیار بنایا جاسکے اور اس لئے خواتین کی مکمل تائید ٹی آرایس کوحاصل ہے ۔

جواب چھوڑیں