ویسٹ انڈیز کا پہلے ونڈے میں انگلینڈ کو 361 کا نشانہ مقرر

طویل عرصہ بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے دھواں دھار بلے باز کریس گیل کے کیریر کی 24 ویں سنچری کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف افتتاحی ونڈے میں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹس کھوکر 360 رن بناکر انگلینڈ کو جیت کیلئے 361 رنوں کا نشانہ مقرر کیا۔ گیل نے دھیمی شروعات کی تاہم انہوں نے اپنی جارحانہ بیاٹنگ سے ٹیم کو بڑا اسکور کھڑا کرنے میں مدد دی۔ گیل نے 129 گیندوں میں 3 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 135 رن بنائے۔ دوسرے اوپنر جان کیمپبل نے 30 رن اسکور کئے۔ گیل اور شائی ہوپ نے دوسری وکٹ کیلئے 131 رنوں کی شراکت داری کی۔ شائی ہوپ 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ شمرون ہٹمیئر نے 20 جبکہ نیکولاس پورن بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ ڈیرن براوو نے بھی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 30 گیندوں میں 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رن اسکور کئے۔ کپتان جیسن ہولڈر 16 اور براتھویٹ 3 رن پر آئوٹ ہوئے۔ ایشلے نرس 3 چھکوں کی مدد سے 25 جبکہ دیویندر بشو 9 رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کیلئے آل رائونڈر بن اسٹوکس اور لیگ اسپنر عادل رشید نے 3,3 جبکہ فاسٹ بولر کریس ووکس نے 2 وکٹس حاصل کئے۔

جواب چھوڑیں